ہوم World افغانستان میں فتنہ الخوارج کو افغان عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے...

افغانستان میں فتنہ الخوارج کو افغان عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے منیر اکرم

0



نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج کو افغان عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے، افغانستان میں خواتین کی آواز دبانے اور انسانی بحران پر پاکستان کو تشویش ہے، پاکستان فتنہ الخوارج کے خلاف قومی سطح پر کارروائیاں کرتا رہے گا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق افغانستان کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے فتنہ الخوارج کو افغانستان کی سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج افغان عبوری حکومت کی حمایت سے دہشت گرد حملے کر رہا ہے۔

منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان قومی سطح پر فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کرتا رہے گا، پاکستان علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ ٹی ٹی پی کے خطرے کو ختم کیا جا سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں خواتین کی آواز دبانے پر پاکستان کو تشویش ہے، افغانستان میں انسانی بحران پر بھی پاکستان کو تشویش ہے، افغان حکومت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں پرعمل کرے، بین الاقوامی برادری افغانستان میں اپنے مقاصد کو نظر انداز نہ کرے۔ 

سفیر منیراکرم نے افغانستان کی معاشی بحالی کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کے لے پرعزم ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version