ماسکو (ویب ڈیسک) اپنا عہدے اور اقتدار سے علیحدگی کے بعد روس میں پناہ لینے والے معزول صدر بشار الاسد کی اہلیہ نے روسی عدالت میں شوہر سے علیحدگی کی درخواست دائر کردی۔
عرب میڈیا نے ذرائع سے رپورٹ کیا ہے کہ باغیوں کے اقتدار پر قبضے کے بعد شام سے فرار ہوکر روس پہنچنے والے معزول صدر بشار الاسد کی اہلیہ اسما اسد نے شوہر سے علیحدگی کیلیے ماسکو کی عدالت میں درخواست دائر کردی ہے، اسما الاسد طلاق لے کر برطانیہ منتقل ہونا چاہتی ہیں اور علیحدگی کے بعد یہ ممکن بھی ہوسکے گا۔
ایکسپریس کے مطابق رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسماء الاسد نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں رہائش پر اعتراض عائد کرتے ہوئے طرز زندگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔