(ویب ڈیسک) امریکا، اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک زلزلے کے جھٹکو ں سے لرز اٹھا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس سمیت جنوبی علاقوں میں محسوس کیے جانے والے جھٹکوں کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز شمال مشرقی علاقہ ہائی لینڈ پارک تھا۔
زلزلے کی گہرائی بارہ اعشاریہ ایک کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے ، زلزے سے شہر کا مضافاتی علاقہ ایل سرینو لرز کر رہ گیا جبکہ جھٹکوں کے بعد عوام رہائشی اور دفتری عمارتوں سے باہر نکل کر کھلے آسمان تلے جمع ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: “مسیجنگ ایپ” پر پابندی
حکام کے مطابق ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، زلزلے کے مرکز کے قریب واقع شہر پاساڈینا کے حکام نے بتایا کہ جھٹکوں کی وجہ سے سٹی ہال کے اندر پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی جس کی وجہ سے ملازمین کو عارضی طور پر عمارت خالی کرنے پر مجبور ہونا پڑا لیکن ساتھ ہی اب تک کسی بڑے نقصان کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے۔