نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں پاکستان کا جس قدر منفی تشخص میڈیا اور سیاستدانوں کی تقاریر و بیانات کے ذریعے بتایا جاتا ہے، اس کے بعد اس بھارتی نوجوان کا امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی میں 12ہزار بھارتی روپے (تقریباً 40ہزار پاکستانی روپے) کی ’میڈ اِن پاکستان‘ جیکٹ دیکھ کر اتنا تو حیران ہونا بنتا تھا۔
Came to Harvard to buy merch.
This one’s is Rs. 12,000!
But Made in Pakistan?! pic.twitter.com/ik6IUPASSu
— Ishan Sharma (@Ishansharma7390) August 19, 2024
این ڈی ٹی وی کے مطابق ایشان شرما نامی اس نوجوان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ ’’میں شاپنگ کے لیے ہارورڈ گیا اور 12ہزار روپے کی یہ جیکٹ خریدی مگر ’میڈ اِن پاکستان؟‘ ایشان شرما کی یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہوئی اور بھارتی شہریوں نے اس پر کمنٹس میں پاکستان کے خلاف اسی منفی پراپیگنڈے کے زیراثر نفرت انگیز رویئے کا مظاہرہ شروع کر دیا۔
ایک شخص نے کمنٹس میں لکھا کہ ’’یہ جیکٹ مت خریدنا، یہ انتہائی گھٹیا ہے۔ میں نے اسی ڈیزائن میں یہی جیکٹ خریدی تھی اور پہلی بار پہننے پر ہی خراب ہو گئی تھی۔‘‘
ایک صارف نے ایشان شرما کی کلاس لیتے ہوئے لکھا کہ ’’ہم ہمیشہ ڈالرز کو روپوں میں تبدیل کرکے کیوں دیکھتے ہیں۔ اس جیکٹ کی قیمت محض 145ڈالر ہے۔ آئی فون ڈیڑھ سو سے 200ڈالر کا ہے اور ’میڈ اِن چائنہ‘ ہے۔ آپ لوگ برانڈ ویلیو ادا کر رہے ہو، مینوفیکچرنگ پرائس نہیں۔‘‘