ہوم World امریکہ میں لاکھوں ’تارکین وطن‘ کی ملک بدری کے لیے فوجی طاقت...

امریکہ میں لاکھوں ’تارکین وطن‘ کی ملک بدری کے لیے فوجی طاقت کے استعمال کا امکان، ٹرمپ نے کی تصدیق

0


امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کو غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف ایک بڑا فیصلہ لینے کی خبر پر اپنی مہر ثبت کر دی ہے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ ملک میں غیر قانونی طور سے رہ رہے تارکین وطن کے خلاف فوجی طاقت کا استعمال کر سکتی ہے، وہیں اس معاملے کو لے کر ملک میں نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کیا جائے گا۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے ‘ایکس’ پر ٹام فٹان نامی شخص کے پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی۔ ٹام فٹان نے ‘ایکس’ پر لکھا “خبر ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ امریکہ میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کرکے فوج کے ذریعہ دراندازوں کو بڑی تعداد میں نکالنے کی تیاری کر رہی ہے۔” اس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ نے لکھا ‘سچ’۔



Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version