ہوم World امریکہ نے حسینہ واجد سے منسوب بیان پر زور دار جواب دیدیا 

امریکہ نے حسینہ واجد سے منسوب بیان پر زور دار جواب دیدیا 

0



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ نے دو روز قبل بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والے حسینہ واجد کے اقتدار سے نکالنے جانے کے مبینہ بیان پر امریکہ نے خاموشی توڑتے ہوئے بیان جاری کر دیاہے اور ان الزامات کو مسترد کر دیاہے ۔

وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کےدوران ترجمان کرائن جین پیئرکاکہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں امریکی مداخلت کےالزامات سراسرغلط ہیں۔شیخ حسینہ واجد کو ہٹانے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں۔انہوں نے مزیدکہابنگلہ دیشی عوام ہی ملک کی حکومت کےمستقبل کاتعین کرسکتےہیں۔ 

دو روز قبل بھارتی میڈیا نےدعویٰ کیا تھا حسینہ واجد نےاپنی حکومت ختم ہونے کا الزام امریکا پرعائد کیا ہے۔

بنگلہ دیش گزشتہ ماہ مظاہروں اورتشدد کی لپیٹ میں آگیا تھاجب ملازمتوں کےکوٹے کےخلاف احتجاج ہواتھاجس میں کچھ گروپوں کےلیےسرکاری ملازمتوں کا ایک بڑا حصہ مختص کیا گیا تھا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version