ہوم World امریکی انتخابات: الیکٹورل ووٹوں کی کل تعداد 538 کملا اور ٹرمپ کو...

امریکی انتخابات: الیکٹورل ووٹوں کی کل تعداد 538 کملا اور ٹرمپ کو کہاں سے کتنے ووٹ حاصل ہیں؟

0



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی الیکشن میں اس وقت کملا ہیرس کو 226 الیکٹورل ووٹ اور ٹرمپ کو 219 ممکنہ ووٹ حاصل ہیں جبکہ صدر بننے کے لئے 270 الیکٹورل ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
امریکی الیکٹورل ووٹوں کی کل تعداد 538 ہے، جن ریاستوں میں کملا ہیرس کی فتح یقینی ہے ان کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 226 ہے۔
ان ریاستوں میں کیلی فورنیا کے 54، اوریگن کے 8، واشنگٹن کے 12، کولوراڈو کے 10، نیومیکسیکو کے 5، منی سوٹا کے 10، الینوائے کے 19، ورجینیا کے 13، نیویارک کے 28، میسا چوسٹس کے 11، نیوجرسی کے 14، ورمونٹ کے 3، نیو ہمپشائر کے 4، روڈ آئی لینڈ کے 4، کنیکٹی کٹ کے 7، ہوائی کے 4، میری لینڈ کے 5، ڈیلاویئر کے 3، واشنگٹن ڈی سی کے 3ووٹ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ مین کے 4 میں سے 3 ووٹ اور نبراسکا کے 5 میں سے ایک ووٹ کملا کا ہے۔
جن ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ جیت جائیں گے ان کے الیکٹورل ووٹ کی تعداد 219 ہے۔
ان ریاستوں میں الاسکا کے 3، اڈاہو کے 4، مونٹانا کے 4، یوٹا کے 6، واﺅمنگ کے 3، نارتھ ڈکوٹا کے 3، ساوتھ ڈکوٹا کے 3، کنساس کے 6، اوکلاہوما کے 7، میزوری کے 10، آرکنساس کے 6، لوزیانا کے 8، مسی سپی کے 6، الاباما کے 9، ٹینیسی کے 11، کینٹکی کے 8، انڈیانا کے 11، ٹیکساس کے 40، آئیوا کے 6، اوہائیو کے 17، ویسٹ ورجینیا کے 4، ساوتھ کیرولائنا کے 9، فلوریڈا کے 30ووٹ شامل ہیں۔
نبراسکا کے 5 میں سے 4 ووٹ اور مین کے 4 میں سے ایک ووٹ ٹرمپ کو ملے گا۔نبراسکا کے 5 اور مین کے 4 ووٹ ہیں تاہم ان دونوں ریاستوں میں ایک ایک کانگریشنل ڈسٹرکٹ ہے جس کا ایک ایک ووٹ ہے۔ اگر کوئی پوری ریاست میں ہار جائے لیکن ڈسٹرکٹ میں جیت جائے تو اسے ڈسٹرکٹ کا ایک ووٹ ملے گا، باقی ووٹ دوسری جماعت کو ملیں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version