انڈونیشیا: انتخابات کے نتائج آنے پر سابق جنرل پرابوو سوبیانتو کا فتح کا اعلان
جکارتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈونیشیا کے عام انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج میں 58 فیصد ووٹوں کی برتری حاصل کرنے پر سابق جنرل پرابوو سوبیانتو نے فتح کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق انڈونیشیا کے حالیہ انتخابات میں نوجوان طبقے نے بھرپور حصہ لیا، پولنگ 6 گھنٹے جاری رہے اور مقامی وقت دوپہر ایک بجے ختم ہو گئی جس کے بعد سے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
انڈونیشیا میں صدارتی انتخابات میں واضح برتری پر وزیر دفاع سوبیانتو کا کہنا تھا کہ یہ فتح تمام انڈونیشین عوام کی فتح ہے، ملک کے قابل بیٹوں اور بیٹیوں پر مشتمل حکومت تشکیل دیں گے۔