ہوم World انڈیا: جھارکھنڈ میں سیلاب کا خطرہ، مغربی بنگال میں ریڈ الرٹ

انڈیا: جھارکھنڈ میں سیلاب کا خطرہ، مغربی بنگال میں ریڈ الرٹ

0


کراچی(نیوزڈیسک)انڈین ریاست جھار کھنڈ میں دو ڈیموں کا پانی چھوڑنے کے بعد مغربی بنگال کی انتظامیہ نے ریاست کے جنوبی حصوں میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے چیف ایڈوائزر الاپن بندو پادھیائے نے سنیچر کو کہا کہ ’دامودر ویلی کارپوریشن (ڈی وی سی) نے جھارکھنڈ میں پنچیٹ اور میتھون ڈیموں سے بڑے پیمانے پر 75 ہزار کیوسک پانی چھوڑا ہے جو ریاست میں سیلابی صورتحال کا باعث بن سکتا ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’پانچ اور 6 اگست کو لہریں اونچی ہوں گی۔ ہگلی، ہاوڑہ، ادی نارائن پور، خانکول، امتا کے علاقوں میں ایک ہی وقت میں اونچی لہروں اور ڈی وی سی کے پانی چھوڑنے کی وجہ سے سیلاب کا خدشہ ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version