ہوم World   انگلش پارلیمنٹیرینز کا افغانستان سے کرکٹ میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ

  انگلش پارلیمنٹیرینز کا افغانستان سے کرکٹ میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ

0



 (24  نیوز)چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے میچ کابائیکاٹ کیا جائے،انگلینڈ  کے160 پارلیمنٹیرینز نے انگلش کرکٹ بورڈ  کو خط لکھ دیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ کو ایک خط جسے لیبر ایم پی ٹونیا انتونیازی ن لکھاہےجس پر ریفارم یو کےلیڈر نائجل فاری,سابق لیبر لیڈر جیریمی کوربن اور لارڈ کنوک کے دستخط بھی موجود ہیں۔

خط میں  انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈسے مطالبہ کیا  گیا ہے کہ افغانستان میں خواتین کے حقوق پر افغانستان کے خلاف آئندہ ماہ ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے میچ کا بائیکاٹ  کیا جائے۔

انگلینڈ اور افغانستان کا مقابلہ 26 فروری کو لاہور میں شیڈول ہے۔

 انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے سیاستدانوں کے مطالبہ کو مسترد کرتے  ہوئے لاہور میں افغانستان کے خلاف چیمپئنز ٹرافی میچ کھیلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کیلئے ابتدائی سکواڈکااعلان،آخری تاریخ12 جنوری مقرر

  ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ گولڈ نے کہا کہ گورننگ باڈی ایک ایسا حل تلاش کرنے کے لیے پرعزم ہے جو  افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کو برقرار رکھے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ آئی سی سی کے اندر مزید بین الاقوامی کارروائی پر اتفاق رائے نہیں ہوا ہے، ای سی بی ایسے اقدامات کے لیے فعال طور پر وکالت جاری رکھے گا،ایک مربوط، آئی سی سی کا وسیع نقطہ نظر انفرادی اراکین کی طرف سے یکطرفہ کارروائیوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ مؤثر ہو گا۔

رچرڈ گولڈ نے کہا کہ ای سی بی افغانستان کے خلاف دوطرفہ میچوں کو شیڈول نہ کرنے کی اپنی پالیسی جاری رکھے گا لیکن  چیمپئنز ٹرافی میچ کے بائیکاٹ کا کسی بھی طریقے سے وعدہ نہیں کیا۔  





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version