ہوم World ایران میں ہیٹ ویو آج دفاتر اور بینکوں میں چھٹی کا اعلان

ایران میں ہیٹ ویو آج دفاتر اور بینکوں میں چھٹی کا اعلان

0



(ویب ڈیسک)ایران میں جاری گرمی کی لہر کے باعث آج سرکاری اداروں اور بینکوں میں چھٹی ہوگی۔

ایران میں کئی روز سے گرمی کی شدید لہر جاری ہے، کئی صوبوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جا پہنچا ہے، گزشتہ دو روز میں گرمی کی شدت سے متاثر ہو 225 افراد اسپتالوں میں داخل ہوئے۔

ایران میڈیا کے مطابق ملک میں جاری ہیٹ ویو کے باعث آج اتوار کو سرکاری دفاتر اور بینکوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے، شدید گرمی سے بچنے کے لیے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو ایک اور قانونی جھٹکا

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی لہر سے بچنے کے لیے شہریوں کو صبح سے شام 5 بجے تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، ایران میں گرمی کی لہر اگلے چار دنوں تک جاری رہنے کی توقع ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version