ہوم World ایران نے ہائپرسونک میزائل سے اسرائیل کی اہم تنصیب تباہ کرنے کا...

ایران نے ہائپرسونک میزائل سے اسرائیل کی اہم تنصیب تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا

0



تہران (ویب ڈیسک) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنے فاتح 2 ہائپر سونک میزائلوں سے اسرائیلی ریڈار میزائل ڈیفنس یرو 2 اور 3 کو تباہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل پر حملے کے لیے ایران نے فاتح دوم کے نام سے ہائپرسونک میزائل استعمال کیے جو 16 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتے ہیں۔ ان میزائلوں کو ایران سے اسرائیل پہنچنے کے لیے صرف 3 منٹ لگے۔اپریل میں اسرائیل پر پہلے حملے کے وقت ایران سپر سونک میزائلوں کا استعمال کیا تھا لیکن اس مرتبہ ہائپرسونک میزائلوں کے استعمال کے سبب اسرائیل کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

ادھر ایرانی میڈیا نے ایران کی پاسداران انقلاب کا حوالہ دے کر تصدیق کی کہ پہلی مرتبہ فاتح 2 ہائپر سونک میزائلوں کا استعمال کیا گیا اور دشمن کے دفاعی نظام ریڈار میزائل ڈیفنس یرو 2 اور 3 کو تباہ کردیا۔ تہران، اصفہان، تبریز، شیراز، خرم آباد، اراک سمیت دیگر علاقوں سے میزائل داغے گئے۔

خیال رہے کہ امریکہ کی جانب سے اسرائیل پر ایران کے بڑے حملے کی تیاری کی اطلاع دئے جانے کے بعد ایران نے مبینہ طور پر اسرائیل کی جانب 400 بیلسٹک میزائل داغے۔ آئرن ڈوم ایرانی میزائلوں کے سامنے ڈھیر ہوگیا ہے اور درجنوں میزائل اسرائیل کے مختلف علاقوں میں گرے ہیں اور کئی میزائل نگجیو اسرائیل کے نیوکلیئر پاور اسٹیشن کے قریب گرے۔

ایرانی حملے کے بعد اسرائیلیوں پر جنگ کا خوف طاری ہوگیا، اسرائیلی شہری گھروں کو چھوڑ کر پناہ گاہوں میں چھپ گئے، اس دوران نیتن یاہو گھبرائے ہوئے عوام کو آسرے دینے کی کوشش میں نظر آئے۔دوسری جانب ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد صدر جو بائیڈن سمیت دیگر امریکی عہدیداروں کی جانب سے ایران کو دھمکیاں دی جانے لگیں۔

امریکا نے اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہونے اور مکمل دفاع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ علاوہ ازیں، صدر بائیڈن نے امریکی فوج کو صہیونی ریاست کا دفاع کرنے کا حکم دے دیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version