ہوم World ایک اور امریکی طیارہ رہائشی علاقے میں گرکر تباہ

ایک اور امریکی طیارہ رہائشی علاقے میں گرکر تباہ

0



(ویب ڈیسک) ایک اور طیارہ امریکا کے رہائشی علاقے میں گرگیا ،امریکی ریاست فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ گرا۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق ریاست فلوریڈا میں ایک چھوٹا طیارہ جمعرات کی شام رہائشی علاقے موبائل ہوم پارک میں گرا جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی جب کہ طیارے کی آتشزدگی سے متعدد موبائل گھروں نے بھی آگ پکڑ لی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ طیارہ حادثے کے نتیجے میں فوری طور پر ہلاکتوں کی تعداد پتا نہیں چل سکی ہے تاہم حادثے میں متعدد افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ؓظاہر کیا گیا ہے۔

فائر حکام کے مطابق طیارے کو حادثہ شام 7 بجے کے قریب پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے، طیارہ ایک گھر کے اوپر گرا جس سے دیگر گھروں کو آگ لگ گئی۔

ضرور پڑھیں: امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کرتباہ

 طیارہ حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی سامنے آئیں جن میں طیارے کو مکمل طور پر تباہ دیکھا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہےکہ طیارے کے پائلٹ نے ریڈار سے غائب ہونے کے بعد قریب موجود ائیرپورٹ پر مے ڈے کال دی، اس وقت طیارہ رن وے سے 3 میل دوری پر تھا جہاں موبائل ہوم پارک واقع ہے۔ طیارے کے رہائشی علاقے پر گرنے کی وجہ سے متعدد لوگوں کے مرنے اور زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی جنوبی کوریا کی حدود میں امریکی لڑاکا طیارہ گر گیا تھا ،یہ امریکا کا سب سے بہترین ٹیکنالوجی والا طیارہ ایف 16 تھا ۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version