ہوم World ایک بار ادائیگی سال بھر سفروز ایئر نے پرکشش آفر متعارف کرادی

ایک بار ادائیگی سال بھر سفروز ایئر نے پرکشش آفر متعارف کرادی

0



بڈاپسٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہنگری کی ایک ایئرلائن’’وز ایئر‘‘ نے ایک ایسی سکیم متعارف کرائی ہے جس کے تحت آپ کو پیسے صرف ایک بار ہی ادا کرنے ہوں گےاور آپ سال بھر میں جتنی مرضی فلائٹس پر سفر کرسکیں گے۔

سکیم کے مطابق مسافروں کو سالانہ 499 یورو ادا کرنے ہوں گے اور وہ سال بھر جتنی فلائٹس پر سفر کرنا چاہیں، کر سکیں گے۔’’وز ایئر‘‘ کا کہنا ہے کہ اس کی نئی ممبر شپ، جس کا اطلاق ستمبر سے ہو گا، ایسے لوگوں کے پیسے بچانے میں مددگار ثابت ہو گی جو بہت زیادہ سفر کرتے ہیں۔

وز ایئر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس اعلان کے بعد بہت سے لوگوں نے اس کو سراہا اور 24 گھنٹے کے اندر زیادہ تر مارکیٹوں سے اس کی تمام ممبر شپ فروخت ہو گئیں۔ائیرلائن کی اس سکیم پر شہریوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version