بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر، او آئی سی کا موقف بھی سامنے آگیا
جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) نے بھارت میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
او آئی سی کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق بھارتی شہر ایودھیا میں شہید کی گئی پانچ صدی پرانی بابری مسجد کی جگہ ’رام مندر‘ کی تعمیر پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ’وزرائے خارجہ کی کونسل کی طرف سے اپنے گزشتہ اجلاسوں میں ظاہر کیے گئے او آئی سی کے مؤقف کے مطابق جنرل سیکریٹریٹ، ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے جس کا مقصد بابری مسجد کی صورت میں اسلامی تہذیب کے نشانات کو مٹانا ہے، جو پانچ صدیوں تک بالکل اسی جگہ پر قائم رہی ہے‘۔