ہوم World بدعنوانی کا الزام؛امریکا نے بنگلہ دیش کے سابق فوجی جنرل عزیز احمد...

بدعنوانی کا الزام؛امریکا نے بنگلہ دیش کے سابق فوجی جنرل عزیز احمد پر پابندیاں عائد کردیں

0



واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا نے بدعنوانی کے الزام میں بنگلہ دیش کے سابق فوجی جنرل عزیز احمد پر پابندیاں عائد کر دیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بدعنوانی میں ملوث ہونے پر عزیز احمد پر پابندیاں عائد کردیں،امریکا نے کہاہے کہ سابق جنرل نے بنگلہ دیش کے جمہوری و عوامی اداروں کو کمزور کرنے میں اہم کردار ادا کیا،عزیز احمد عوامی عمل میں مداخلت کرکے بدعنوانی میں ملوث رہے۔

امریکا نے کہاکہ عزیزاحمد نے اپنے بھائی سے ملکر فوجی معاہدوں کے نامناسب اجرا کو یقینی بنانے کیلئے کام کیا،سابق جنرل نے اپنے ذاتی فائدے کیلئے سرکاری تقرریوں کے عوض رشوت قبول کی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا بنگلہ دیش میں حکومتی خدمات کو مزید شفاف بنانے کی حمایت کرتا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version