برازیلیا (ڈیلی پاکستان آن لائن) برازیل میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک جبکہ 60 لاپتہ ہوگئے۔
برازیل میں کئی روز سےجاری طوفانی بارشوں سےجل تھل ایک ہوگیا،موسلا دھار بارش سےڈیم پھٹ گیا،جس کے بعد بڑے پیمانے پر سیلاب نے تباہی مچادی،کئی علاقے زیر آب آگئے۔ سیلابی صورتحال کےباعث 15 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے،جبکہ پانچ لاکھ سے زائد شہری بجلی اور صاف پانی سے محروم ہیں۔