ہوم World برطانوی حکومت نے بادشاہ چارلس کی تصویر والے نئے نوٹ جاری کر...

برطانوی حکومت نے بادشاہ چارلس کی تصویر والے نئے نوٹ جاری کر دیئے

0



(ویب ڈیسک)برطانیہ کی حکومت نے بادشاہ چارلس کی تصویر والے نئے بینک نوٹ جاری کرنا شروع کر دیئے ۔

برطانوی قومی نشریاتی ادارے کے مطابق نئے نوٹوں کا اجراء خراب شدہ نوٹوں کی جگہ کیا جا رہا ہے ، جب مانگ پیدا ہو گی تو آہستہ آہستہ بڑی تعداد میں جاری کئے جائیں گے،رپورٹس کے مطابق خریدار اب بھی ایسے موجودہ 5، 10، 20، اور 50 پائونڈ کے نوٹ استعمال کر سکتے ہیں جن میں مرحوم ملکہ کی تصویر کنندہ ہے،شاہ چارلس برطانوی تاریخ کے دوسرے بادشاہ ہیں جو ان نوٹوں پر نظر آئیں گے، ملکہ الزبتھ نے 1960 میں اس روایت کا آغاز کیا۔

ادارے کے مطابق گزشتہ سال جو پہلے نئے نوٹ چھاپے گئے تھے ان پر شاہ چارلس کی تصویر 2013 میں لی گئی تصویر ڈالی گئی تھی، بینک آف انگلینڈ کے گورنر اینڈریو بیلی نے نئے نوٹوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سولر سسٹم پر ٹیکس لگے گا یا نہیں؟،وزیر  خزانہ نے دو ٹوک بیان جاری کر دیا

موجودہ پولیمر بینک آف انگلینڈ کے بینک نوٹوں کی پشت پر اب بھی وہی تصویر ہے جس میں سرونسٹن چرچل، جین آسٹن، جے ایم ڈبلیو ٹرنر، اور ایلن ٹورنگ صعودی ترتیب میں ہیں۔

سکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ میں جاری کردہ نوٹوں میں بادشاہ کی نہیں بلکہ دوسری تصاویر ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version