ہوم World بشارالاسد کی اہلیہ کی طلاق کی خبریں روس کا موقف بھی آگیا

بشارالاسد کی اہلیہ کی طلاق کی خبریں روس کا موقف بھی آگیا

0



ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس کے صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے  روز ترکی کے میڈیا کی ان خبروں کو مسترد کر دیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق شامی صدر بشار الاسد کی برطانوی نژاد اہلیہ اسماء الاسد طلاق لینا اور روس چھوڑنا چاہتی ہیں۔دمتری پیسکوف نے ان خبروں کو بھی جھوٹا قرار دیا جن میں کہا گیا تھا کہ بشار الاسد کو ماسکو میں نظربند کیا گیا ہے اور ان کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔

خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایک کانفرنس کال کے دوران جب ان رپورٹس کے بارے میں سوال کیا گیا تو پیسکوف نے کہا “نہیں، یہ رپورٹس حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔”

خیال رہے کہ ترک اور عرب میڈیا نے اتوار کے روز دعویٰ کیا تھا کہ اسماء الاسد نے روس میں طلاق کے لیے درخواست دی ہے۔  اسد خاندان کو روس کی طرف سے رواں ماہ اس وقت پناہ دی گئی تھی جب باغیوں نے تیزی سے پیش قدمی کرتے ہوئے دمشق کا کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔
 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version