ہوم World بنگلہ دیش حسینہ واجد کی حکومت نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک...

بنگلہ دیش حسینہ واجد کی حکومت نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

0



ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں کے کوٹا سسٹم کےخلاف طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا۔ 

ڈیلی جنگ کے مطابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت سپریم کورٹ کا فیصلہ مان گئی اور سرکاری ملازمتوں میں 93 فیصد اوپن میرٹ کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرنے کا اعلان کر دیا۔سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمتوں کے کوٹے کو 7 فیصد تک محدود کردیا ہے۔حکومت نے انٹرنیٹ سروسز آج رات سے بحال کرنے، بدھ کو کرفیو میں صبح 10 سے شام 5 بجے تک نرمی کرنے اور دفاتر صبح 11 سے 3 بجے تک کھولنے کا بھی اعلان کردیا۔دیگر مطالبات کے لیے مظاہرین کے الٹی میٹم کا آج آخری روز ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے شروع ہوئے مظاہروں میں 174 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی اور ڈھائی ہزار سے زیادہ گرفتاریاں ہوئیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version