ہوم World بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے قیام پر چین کا ردعمل سامنے...

بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے قیام پر چین کا ردعمل سامنے آگیا

0



بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) حسینہ واجد کے 16سالہ اقتدار کا خاتمہ ہونے کے بعد عبوری حکومت کے قیام کا چین کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا، بنگلہ دیش ہمسایہ ملک ہے اور اس کے ساتھ ہمیشہ سے اچھے تعلقات قائم رہے ہیں۔ وہاں عوام کی جانب سےترقی کے راستے کےانتخاب کا احترام کرتے ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version