شیخ حسینہ کے لندن میں پناہ لینے کے سلسلے میں صجیب نے کہا کہ “لندن سے جو خبریں آرہی ہیں وہ غلط ہیں۔ انہوں نے ابھی تک کسی سے بھی پناہ نہیں مانگی ہے۔ ہم ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کے قریبی معاون رہے ہیں۔ بنگہ دیش میں اقلیتوں پر ہو رہے حملوں اور ان کے مندروں کو نشانہ بنائے جانے کی بھی صجیب نے شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مظاہروں کو روکنے کے لیے فورس کا استعمال ضروری تھا لیکن میری والدہ نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ طلبا کے خلاف کسی بھی طرح کے سیکوریٹی فورس کا استعمال نہیں کریں گے اور انہوں نے ایسا ہی کیا اور طلبا پر کارروائی کی جگہ استعفیٰ دینا ٹھیک سمجھا۔ صجیب واجد نے کہا کہ پورے واقعات کے لیے جماعت اسلامی ذمہ دار ہے اور اس میں عام بنگلہ دیشی بالکل بھی شامل نہیں ہے۔