ہوم World بنگلہ دیش کے سیاسی حالات آرمی چیف وقار الزمان کا اہم بیان...

بنگلہ دیش کے سیاسی حالات آرمی چیف وقار الزمان کا اہم بیان آگیا

0



(24 نیوز)بنگلہ دیش میں حکومت کا تختہ الٹنے والی طلبہ تنظیم کے لیڈر ناہید اسلام کی جانب سے عبوری حکومت کیلئے پروفیسر  محمد یونس کا نام دیئے جانے اور  نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کے وطن واپسی قبل بنگلہ دیش آرمی چیف وقار الزمان کی جانب سے اہم بیان سامنے آگیا ہے ۔

بنگلادیش آرمی چیف وقار الزماں نے سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں صورتحال بہتر ہورہی ہے، تین چار روز میں حالات معمول پر آجائیں گے،پولیس فورس کی بحالی کا کام کر رہے ہیں، فضائیہ اور بحریہ سربراہان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں،محمد یونس کو تمام طبقہ فکر کی حمایت اور مدد حاصل ہوجائے گی، محمد یونس کی واپسی پر عبوری حکومت جمعرات کی رات تک حلف اٹھا لے گی۔
وقار الزمان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے کل رات 8 بجے تک عبوری حکومت کی تقریب حلف برداری ہوجائے،مسلح افواج کے تمام اہلکار فی الحال پورے ملک میں تعینات ہیں،عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس سے بھی بات کی ہے ، طلبہ رہنماؤں، سیاسی جماعتوں اور صدر سے بھی بات چیت کی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version