بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ شکیب الحسن کے خلاف ڈھاکہ میٹروپولیٹن تھانے میں کیس درج کرایا گیا ہے۔ کیس درج کرانے والے شخص کا نام رفیق الاسلام ہے جو ڈھاکہ میں ایک مظاہرہ کے دوران ہلاک ایک شخص کے والد ہیں۔ دراصل شکیب الحسن بنگلہ دیش عوامی لیگ کے لیڈر ہیں جو کہ شیخ حسینہ کی پارٹی ہے۔ بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے بعد شیخ حسینہ ملک سے باہر نکل گئیں۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شکیب الحسن کے خلاف اسی لیے کیس درج ہو رہے ہیں کیونکہ وہ شیخ حسینہ کے قریبی تھے اور حکومت میں شامل تھے۔