ہوم World بھارت:بھوک سے نڈھال شخص بلی کھا گیاپاگل خانے منتقل

بھارت:بھوک سے نڈھال شخص بلی کھا گیاپاگل خانے منتقل

0



بھارت:بھوک سے نڈھال شخص بلی کھا گیا،پاگل خانے منتقل

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ریاست کیرالہ میں بھوک کی شدت سے نڈھال بلی کھاتے نوجوان کو پاگل خانے منتقل کردیا گیا۔جیو نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افسوسناک واقعہ کٹی پورم کے بس سٹینڈ پر پیش آیا،بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی لوگوں نے بس سٹینڈ پر آئے نوجوان کو شاپر میں کچھ لاتے اور پھر کھاتے دیکھا، کھانے کی بدبو سے اردگرد کھڑے لوگ تشویش میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد ایک دکاندار نے اس نوجوان کے شاپر کو چیک کیا تو پتہ چلا وہ بلی کھارہا تھا بعد ازاں لوگوں نے پولیس کو اطلاع دے دی،پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نوجوان سے اس عمل کی وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ وہ بھوکا تھا اس نے لوگوں کو بھی بتایا تھا کہ اس نے 4 دن سے کچھ نہیں کھایا،
پولیس کے مطابق نوجوان چنئی سے کوزی کوڈ اپنے بڑے بھائی سے ملنے آیا تھا تاہم افسوسناک واقعہ پیش آنے کے بعد ڈاکٹر ز کی ہدایت پر پولیس نے نوجوان کو پاگل خانے منتقل کردیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version