ہوم World بھارتی فضائیہ کا طیارہ مشق کے دوران گر کر تباہ

بھارتی فضائیہ کا طیارہ مشق کے دوران گر کر تباہ

0



(ویب ڈیسک)بھارتی فضائیہ کا تیجس(Tejas) طیارہ مشق کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی فضائیہ میں جہازوں کی تباہی اب روز کا معمول بن گئی ہے،بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے پھوکراں میں بھارتی فوج کی جاری ”بھارت شکتی“ مشقوں کے دوران فضائیہ کا تیجس(Tejas) طیارہ گر کر تباہ ہو گیا،حادثے کے دوران پائلٹ جہاز کے تباہ ہونے سے قبل پیرا شوٹ کے ذریعے جہاز سے نکلنے میں کامیاب رہا۔ 

گزشتہ سال بھی راجستھان میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مشق کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا،جولائی 2022 ء میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تباہ ہونے سے 2 افراد ہلاک ہو گئے تھے

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھارتی فضائیہ کے بڑھتے ہوئے فضائی حادثوں کے بعد ان کے جہازوں کو ”اڑتے تابوت“ کا نام دیا گیا تھا

 تیجس(Tejas) طیارے کے تباہ ہونے کے بعد ایک بار پھربھارتی فضائیہ کی نااہلی دنیا پر عیاں ہو چکی ہے





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version