نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی نجومی نے تیسری جنگ عظیم شروع ہونے کی ’صحیح تاریخ‘ کے حوالے سے پیشگوئی کردی۔
روزنامہ” جنگ” نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ تازہ ترین پیشگوئی بھارتی نجومی کوشل کمار نے کی ہے جنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ تیسری عالمی جنگ چند ہفتے دور ہے۔بھارتی نجومی کی سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق کچھ ممالک میں سیاستدانوں اور طاقتور شخصیات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جبکہ کچھ سیاسی طاقتور شخصیات کے شدید بیمار ہونے کا بھی امکان ہے یا وہ استعفیٰ بھی دے سکتے ہیں۔
بھارتی نجومی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں عالمی سیاسی منظر نامے میں ہلچل اور جنگ کا امکان ظاہر کرتے ہوئے تیسری عالمی جنگ شروع ہونے کے حوالے سے منگل 18 جون 2024ء کی تاریخ کی پیشگوئی کی۔انہوں نے 10 اور 29 جون کو بھی اس حوالے سے ’کچھ‘ ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔