ہوم World  بھارتی وزیراعظم مودی نے متھن چکرورتی کو ڈانٹ دیا

 بھارتی وزیراعظم مودی نے متھن چکرورتی کو ڈانٹ دیا

0



 بھارتی وزیراعظم مودی نے متھن چکرورتی کو ڈانٹ دیا

کولکتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بالی وڈ اداکار متھن چکرورتی کو ڈانٹ دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار اور بی جے پی کے رہنما متھن چکرورتی کو فالج کا حملہ ہونے کی وجہ سے ہفتے کے روز ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا،ایک بیان میں متھن چکرورتی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ان کی خیریت دریافت کرنے کے لئے یہ کال کی اور صحت کا خیال نہ رکھنے پر ڈانٹ بھی پلائی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار متھن سینے میں درد کی شکایت کے باعث کولکتہ کے ہسپتال میں داخل تھے جنہیں بعد ازاں صحت میں بہتری پر پیر کی دوپہر ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا،متھن چکرورتی کا کہنا تھا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور جلد ہی اپنی آنے والی فلموں کی شوٹنگ بھی شروع کریں گے،یاد رہے کہ متھن چکرورتی نے مارچ 2021 میں کولکتہ میں بی جے پی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version