ہوم World بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

0



(24 نیوز)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، نریندرمودی 8 جون کو تیسری ٹرم کیلئے عہدے کا حلف اٹھائینگے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق کابینہ کی میٹنگ کے بعد بھارتی وزیراعظم نے صدر کی رہائش گاہ جا کر لوک سبھا تحلیل کرنے کیلئےسفارشی خط پیش کیا، نریندر مودی کا کہنا تھا اتحادیوں کیساتھ مل کر تیسری بار حکومت بنائیں گے۔

یاد رہے کہ بھارتی لوک سبھا انتخابات کے ابتدائی نتائج  کے مطابق  اب تک بی جے پی کو 239 نشستوں پر برتری جبکہ بی جے پی اتحاد این ڈی اے 294 نشستوں پر آگے ہے، کانگریسی اتحاد انڈیا لوک سبھا انتخابات کے ابتدائی نتائج میں 234 نشستوں حاصل کرچکی ہے، اس کے علاوہ اپوزیشن جماعت کانگریس 97 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

ضرورپڑھیں:لوک سبھا انتخابات:بی جے پی 294 ،کانگریس اتحاد نے 234 نشستیں اپنے نام کرلیں

خیال رہے کہ حکومت بنانے کے لیے لوک سبھا میں 272 ارکان کی حمایت ضروری ہے اور ایگزٹ پول جاری ہونے کے بعد نریندر مودی کا مسلسل تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے کا امکان ہے،مودی اگر وزیر اعظم بنتے ہیں تو وہ جواہر لال نہرو کے بعد مسلسل تین بار عہدہ سنبھالنے والے دوسرے بھارتی رہنما ہوں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version