ہوم World بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان 185 قیدی ماہی گیروں کا تبادلہ

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان 185 قیدی ماہی گیروں کا تبادلہ

0


بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان 185 قیدی ماہی گیروں کا تبادلہ

نئی دہلی (اے ایف پی)بھارتی وزارت خارجہ کے حکام نے گزشتہ روز بتایا کہ ہمسایہ ممالک بھارت اور بنگلہ دیش نے کشیدہ سفارتی تعلقات کے باوجود 185قیدی ماہی گیروں کو ان کے وطن واپس بھیجنا شروع کر دیا ہے۔ڈھاکہ95بھارتی ماہی گیروں کو حوالے کر رہا ہے، جبکہ نئی دہلی 90بنگلہ دیشیوں کو رہا کر رہا ہے، جن کی حوالگی کوسٹ گارڈ یونٹس کے ذریعے سمندر میں مکمل کی جائے گی۔بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارتی ماہی گیروں کو نادانستہ طور پر بنگلہ دیش کی سمندری حدودمیں داخل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیاتھا۔کئی بنگلہ دیشی ماہی گیروں کو بھارتی حکام نے ایسے ہی حالات میں گرفتار کیا تھا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version