ہوم World بھارت: قیامت خیز گرمی اور ہیٹ سٹروک سے 19 افراد ہلاک

بھارت: قیامت خیز گرمی اور ہیٹ سٹروک سے 19 افراد ہلاک

0



(24 نیوز) بھارت میں قیامت خیز گرمی اور ہیٹ سٹروک کے باعث 19 افراد جان کی بازی ہار گئے اور متعدد افراد کی حالت غیر ہو گئی۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اور ریاستوں جھارکھنڈ، بہار اور اوڈیشہ میں شدید گرمی اور ہیٹ سٹروک کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے جب کہ سرکاری سطح پر گرمی کے باعث 19 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں گزشتہ روز 52.9 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو ملکی تاریخ کا گرم ترین دن تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایئر ہوسٹس گرفتار، ایک کلو سونا کہاں چھپا رکھا تھا؟ ناقابلِ یقین انکشاف

ریاست مہاراشٹر کے علاوہ بھارت کی مشرقی ریاستوں بہار، جھار کھنڈ اور اوڈیشہ میں بھی گرمی نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں جہاں ہیٹ سٹروک سے بالترتیب 5، 3 اور 10 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی، اسی طرح بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شدید گرمی کے باعث ایک شخص کی ہسپتال میں موت واقع ہو گئی، موت کی وجہ ڈی ہائیڈریشن بتائی گئی، نئی دہلی میں گرمی سے یہ پہلی موت تھی۔

بھارت کی مشرقی ریاستوں میں موجودہ گرمی کی لہر 2 دن تک جاری رہنے کا امکان ہے، بھارتی محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے پر ہیٹ ویو کا اعلان کیا ہے، نئی دہلی میں درجہ حرارت پرندوں اور جنگلی بندروں کے بیہوش یا بیمار ہونے کا سبب بن رہا ہے، شہر کا چڑیا گھر اپنے 1,200 مکینوں کو راحت پہنچانے کے لیے تالابوں اور چھڑکاؤ پر انحصار کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی ریاست اوڈیشہ کی حکومت نے اپنے ملازمین کو ہیٹ سٹروک سے بچانے کے لیے صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے کے درمیان بیرونی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version