ہوم World بھارت میں دانتوں والے انوکھے بچے کی پیدائش شہر بھر میں چرچہ...

بھارت میں دانتوں والے انوکھے بچے کی پیدائش شہر بھر میں چرچہ ہوگیا

0



نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے شہر جمشید پور میں ایک انوکھا واقعہ دیکھنے کو ملا ہے، جہاں پیدا ہونے والے ایک بچے نے جیسے ہی رونا شروع کیا ہسپتال کا عملہ اسے دیکھ کر حیران رہ گیا، کیونکہ یہ بچہ نارمل نہیں تھا اور اس کے دو دانت پیدائش سے قبل ہی نکل چکے تھے۔

بچے کے دانت دیکھ کر ڈاکٹروں نے کہا کہ اس کا آپریشن کرنا پڑے گا۔ بچے کو فوری طور پر آپریشن تھیٹر لے جایا گیا۔ جس کے بعد سرجری کے ذریعے نومولود بچے کے دونوں دانت نکال دیے گئے۔بچہ بالکل صحت مند ہے، لیکن اس بچے کا اب دور دور تک چرچا ہو رہا ہے۔

بچے کا آپریشن کرنے والے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ ایسے کیسز بہت کم ہوتے ہیں اور بہت کم بچوں میں پیدائش کے وقت دانت ہوتے ہیں۔ ایسی صورت میں بچے کے دانت نکالے جاتے ہیں تاکہ ماں کو دودھ پلانے کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔بچے کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں پہلی بار اس طرح کا کیس دیکھ رہے ہیں۔

گھر والوں کا کہنا تھا کہ ’ہم بچے کے دانت دیکھ کر ڈر گئے۔ پھر ڈاکٹروں نے ہمیں سمجھایا کہ بچہ یقیناً منفرد ہے۔ لیکن پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔ اس کے دانت سرجری کے ذریعے نکالے جائیں گے۔ اس کے بعد بچے کے دونوں دانت سرجری سے نکالے گئے۔اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹر نے کہا کہ پیدائشی دانت وہ دانت ہیں جو بچے کی پیدائش کے وقت ہوتے ہیں۔ اس مدت کے دوران، دانت اکثر مکمل طور پر تیار نہیں ہوتے، ان کی جڑیں کمزور ہوتی ہیں، پیدائشی دانت نایاب ہیں۔ ایسے نوزائیدہ بچے نارمل نہیں ہوتے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version