ہوم World بھارت میں لیبر قوانین کیخلاف احتجاج ہزاروں افراد نئی دہلی پہنچ گئے

بھارت میں لیبر قوانین کیخلاف احتجاج ہزاروں افراد نئی دہلی پہنچ گئے

0



(24نیوز)بھارت میں لیبر قوانین کیخلاف مزدور نئی دہلی کی سڑکوں پر نکل آئے ، ہزاروں افراد نےحکومت مخالف احتجاج کرتے ہوئے قوانین کو ریورس کرنے کا مطالبہ کردیا۔

بھارت لیبر قوانین کیخلاف  10 سے زائد مزدور یونینز نے احتجاج کیا، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز لہرائے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے، احتجاج کو منظم کرنے والی 10 یونینز میں سے ایک آل انڈیا ٹریڈ یونین کانگریس (اے آئی ٹی یو سی)کے نائب صدر ودیا ساگر گری نے بتایا کہ ’یونین اور اپوزیشن کے اعتراضات کے باوجود حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی نے 2019 میں لیبر قوانین متعارف کرائے تھے۔‘
مزدوروں کا بڑھتا ہوا عدم اطمینان مودی حکومت کے لیے ایک چیلنج ہے جو پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے لیبر قوانین میں نرمی کرکے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی کوشش میں ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version