برسلز(ڈیلی پاکستان آن لائن )بیلجئم کے شہر اینٹورپ کے ضلع بورگرہاو¿ٹ نے31 مارچ کو عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر 2 کلو میٹر لمبی کھانے کی میز پر مسلمانوں اور عیسائیوں کو اکٹھا کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ڈسٹرکٹ میئر مریم ال اوسری نے اس حوالے سے بتایا کہ ہم مختلف بیک گراﺅنڈ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ساتھ لانا چاہتے ہیں تاکہ ان کے درمیان روابط اور بات چیت کو فروغ دیا جا سکے۔اس موقع پر بورگرہاو¿ٹ میں تقریباََ 7 ہزار لوگوں نے ایسٹر اکٹھے منائی، افطار کیا اور ایک ساتھ کھانے کا لطف اٹھایا۔ شرکاء شام 7 بجے سے مقرر کردہ مقام پر پہنچنا شروع ہوئے اور رات 8 بجے، ڈرمر نے رات کے کھانے کے وقت کا اعلان کیا۔ بیلجئم میں روزہ افطار ہونے کا وقت 8 بجکر 14 منٹ ہے اس لئے کھانا شروع کرنے کے لئے مسلمانوں کے روزہ افطار ہونے تک کا انتظار کیا گیا۔