ہوم World بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں دراڑیں، 50 مقامات پر لیکیج، خلا بازوں...

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں دراڑیں، 50 مقامات پر لیکیج، خلا بازوں کی زندگی خطرے میں

0


روس کی طرف سے آئی ایس ایس میں مائیکرو وائیبریشن کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔ ‘ناسا’ نے اس پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلائی اسٹیشن میں بڑی مقدار میں ہوا نکل رہی ہے اور یہاں کے لوگوں کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ خلائی اسٹیشن پر موجود یویجدا ماڈیول سے سب سے پہلے رساؤ شروع ہوا تھا۔ یہ ڈاکنگ پورٹ تک جانے کے لیے ایک سرنگ ہے۔ اس کا کنٹرول روس کے پاس ہے۔ اس رساؤ کی وجہ کیا ہے، اسے لے کر ناسا اور روسی ایجنسی راسکوموس کے درمیان اتفاق نہیں بن پایا ہے۔ ‘ناسا’ کے خلاباز باب کیبانا نے آئی ایس ایس میں رساؤ کو لے کر گہری فکرمندی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رساؤ کو روکنے کے لیے آپریشن چلانے سے کچھ وقت کے لیے راحت مل سکتی ہے لیکن یہ مستقل حل نہیں ہے۔ امریکہ نے اسے غیر محفوظ بتایا ہے۔



Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version