ہوم World بے قابو ٹرک شادی کی تقریب میں گھس گیا متعدد افراد ہلاک

بے قابو ٹرک شادی کی تقریب میں گھس گیا متعدد افراد ہلاک

0



نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر شادی کی تقریب میں گھس گیا، جس کے باعث 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ مبینہ طور پر ٹرک کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس میں 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے،ہلاک ہونے والوں میں باورچی اور ویٹرز بھی شامل ہیں۔زخمی ہونیوالوں میں سے5 کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔ مجرمانہ غفلت ثابت ہونے پر ٹرک ڈرائیور کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ ٹرک مخالف سمت سے آ رہا ہے اور شاید اسے ٹینٹ کا عقب نظر نہیں آیا۔ حکومت نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 4 لاکھ فی کس جب کہ زخمیوں کے لیے 50 ہزار بھارتی روپے امداد کا اعلان کیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version