بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر جوبائیڈن سے ٹیلیفونک گفتگو میں تائیوان اور چینی ٹیکنالوجی روکنے سے متعلق وارننگ دے دی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق رابطہ امریکی صدر جوبائیڈن نے کیا، دونوں رہنماؤں کے مابین سائبر سکیورٹی خدشات، یوکرین اور معاشی روابط سے متعلق بات چیت ہوئی۔چینی میڈیا کی جانب سےبتایا گیا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے صدر جوبائیڈن کو آگاہ کیا کہ تائیوان کا معاملہ چین کیلئے ریڈ لائن ہے جو دونوں ممالک کے تعلقات میں کراس نہیں ہونا چاہئے۔
صدر شی جن پنگ نے مزید کہا کہ اگر امریکہ نے چینی ٹیکنالوجی کی ترقی روکنے کی کوشش کی تو چین خاموش نہیں بیٹھے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کیلئے ضروری ہے کہ ایک دوسرے کا احترام اور برابری کی سطح پر تعاون کیا جائے۔
دونوں صدور نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس، موسمیاتی تبدیلیوں اور انسداد منشیات سےمتعلق تعاون پر بھی اتفاق کیا۔