ہوم World ترکمانستان گوادربندرگاہ تک رسائی حاصل کرنےوالاپہلا وسطی ایشیائی ملک 

ترکمانستان گوادربندرگاہ تک رسائی حاصل کرنےوالاپہلا وسطی ایشیائی ملک 

0



(احمدمنصور)پاک چین اقتصادی راہداری پاکستانی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،ترکمانستان چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت گوادربندرگاہ تک رسائی حاصل کرنےوالا پہلا وسطی ایشیائی ملک بننے جا رہا ہے،اس سلسلے میں عنقریب ترکمانستان اور پاکستان ایک معاہدے پر دستخط کرنےوالے ہیں۔

 سرزمین بلوچستان ہنرمند،محنتی،محب وطن اورباشعور لوگوں کی سرزمین ہے،پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پاکستانی معیشت میں بہت اہم کردار ادا کر رہی ہے،اسی راہداری کے تحت ترکمانستان اورگوادر پورٹ کی شراکت داری ہونے جارہی ہے جس کے تحت ترکمانستان گوادرپورٹ تک رسائی حاصل کرسکے گا۔

گوادراورترکمان باشی بندرگاہوں کے درمیان مفاہمت پرجلد دستخط کیے جائیں گے،پاکستان اورترکمانستان پہلے ہی مختلف مشترکہ منصوبوں پرکام کررہے ہیں،ان منصوبوں میں تاپی پائپ لائن،ریلوے ٹریک اورفائبرکنیکٹیویٹی شامل ہیں تاکہ دو خطوں یعنی جنوبی اور وسطی ایشیا کو ملایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

پاکستانی حکومت نے سی پیک کے تحت گوادر بندرگاہ اور ترکمان باشی کی بندرگاہ کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مسودے کی جانچ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دےدی ہے،کابینہ اجلاس میں گوادرپورٹ سے پبلک سیکٹرکی 50 فیصد درآمدات کی منظوری پرغور کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

پاکستانی حکومت سی پیک کے مثبت ثمرات کے حصول کے لیے پوری طرح پرعزم ہے جس پر پاکستان کے تمام اداروں،سیاسی قوتوں اوربلوچستان کےباشعورعوام کے درمیان مکمل اتفاق رائے ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version