(24 نیوز) ترکیہ کی ایک فیکٹری میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 12 افراد ہلاک ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے صوبے بالک ایسر میں دھماکہ خیز مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ فیکٹری کے اندر اب کوئی ملازم نہیں جبکہ دھماکے کے بعد لگنے والی آگ بھجا دی گئی ہے۔
ترک وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دھماکے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ خواجہ سراؤں پر قہر ڈھانے کو تیار