ہوم World ترک صدرکی شہبازشریف کووزیراعظم منتخب ہونےپرمبارکباد

ترک صدرکی شہبازشریف کووزیراعظم منتخب ہونےپرمبارکباد

0



(ویب ڈیسک)ترک صدررجب طیب اردوان نےشہبازشریف سےٹیلیفونک رابطہ کیا،وزیراعظم منتخب ہونےپرمبارکبادپیش کی۔
تفصیلات کےمطابق طیب اردوان نے شہباز شریف کی کامیابی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا،اوردونوں ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے رشتے کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
طیب اردوان کاکہناتھاکہ شہباز شریف کے بحیثیت وزیراعظم انتخاب پر بہت خوشی ہوئی،پاکستان اور ترکیہ کی ترقی کیلئے مل کر کام کریں گے۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ رجب طیب اردوان کے جذبات کا خیرمقدم کرتا ہوں، ترک صدر نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی، ہائی لیول ا سٹریٹیجی ڈائیلاگ کے ساتویں سیشن میں پاکستان اور ترکیہ مل کر اس حوالے سے مزید پیشرفت کا جائزہ لیں گے۔
 شہباز شریف کامزیدکہناتھاکہ ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی، انشااللہ پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرے گا،ترکیہ نے ہمیشہ غزہ اور فلسطین کے تنازعات پر آواز بلند کی جو لائق تحسین ہے، مسلم ممالک ترکیہ کے اس کردار کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،رجب طیب اردوان ایک تجربہ کار رہنما ہیں، ہمیں ان کے تجربہ سے مستفید ہونے کی ضرورت ہے،دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔    

یہ بھی پڑھیں ؛ نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے
 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version