ہوم World  ثنا خان کوشادی کی تجویز مولانا طارق جمیل نے دی وائس نوٹ...

 ثنا خان کوشادی کی تجویز مولانا طارق جمیل نے دی وائس نوٹ میں کیا کہا تھا؟

0



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام کی خاطر بالی وڈ کی چکاچوند چھوڑ کر حجاب اپنانے والی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے انکشاف کیا ہے کہ مفتی انس کا رشتہ ان تک مولانا طارق جمیل کی وائس نوٹ میں پہنچا تھا جسے سن کر وہ حیران رہ گئی تھیں۔
ثنا خان حال ہی میں روبینہ دلیک کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئی تھیں جس دوران انھوں نے اپنی ذاتی زندگی سمیت مفتی انس سے شادی اور ازدواجی تعلق پر بھی بات کی تھی۔
ایک سوال کے جواب میں ثنا خان نے بتایا کہ شادی سے قبل مجھے اپنے شوہر سے ہی یعنی مفتی انس کے ذریعے مولانا طارق جمیل کی وائس نوٹ موصول ہوئی تھی جس میں انھوں نے کہا تھا کہ آپ شادی کے بارے میں سوچیے اور اگر آپ اجازت دیں تو ہم بھی آپ کیلئے رشتہ تلاش کر سکتے ہیں یا پھر آپ مفتی انس سے بھی شادی پر غور کرسکتی ہیں۔
ثنا خان کے مطابق مفتی انس نے شادی کیلئے انہیں براہ راست خود اس لئے نہیں کہا تھا کہ میں انہیں غلط نہ سمجھ بیٹھوں لیکن جب مولانا طارق جمیل کا پیغام سنا تو مفتی انس سے کہا آپ پاگل ہوگئے ہیں آپ کہاں ہیں میں کہاں۔
ثنا خان کا کہنا تھا کہ مفتی انس مجھ سے 7سال چھوٹے ہیں اس لئے میں نے انہیں بتایا کہ تم مجھ سے چھوٹے ہو تو ان کا کہنا تھا کہ یہ سنت رسول ﷺہے، ہمارے پیارے نبی پاک نے بھی حضرت خدیجہ سے شادی کی تھی جو ان سے 15 سال بڑی تھیں۔
یاد رہے کہ ثنا خان نے 2020 میں بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور 2021 میں مفتی انس سید سے شادی کی تھی، شادی کے بعد ثنا خان خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں،گزشتہ سال ثنا خان اور مفتی انس کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی تھی جس کا نام بھی دونوں نے طارق جمیل ہی رکھا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version