(ویب ڈیسک)جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے قائم مقام صدر ہان ڈک سو کیخلاف بھی مواخذے کی قرارداد منظور کرتے ہوئے ان کی چھٹی کر دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ہان ڈک سو کے مواخذے کی قرارداد کو پارلیمنٹ نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔قائم مقام صدر نے اپنی جماعت سے تعلق رکھنے والے سابق صدر یون سک یول کے خلاف کارروائی کیلئے آئینی ججوں کی تقرری سے انکار کر دیا تھا جس پر اپوزیشن نے صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:بینکوں میں لین دین کرنے والوں کیلئے اہم خبر
اپوزیشن نے معزول صدر یون کے مارشل لا اور خاتون اول کے مبینہ رشوت کے معاملات کی چھان بین کا مطالبہ کیا تھا۔ہان ڈک سو جنوبی کوریا کے وزیراعظم بھی ہیں اور یہ پہلی بار ہوا ہے کہ جنوبی کوریا نے کسی قائم مقام صدر کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور کی ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی کوریا کی اپوزیشن نے ملک میں مارشل لا لگانے کے سابق صدر کے فیصلے کے خلاف بھی مواخذے کی دو تحریکیں پیش کی تھیں۔ پہلی تحریک ناکام جبکہ دوسری کامیاب ہو گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر روپے پر حاوی ہو گیا، قیمت میں بڑااضافہ