ہوم World جوڑے نے شادی کو یادگار بنانے کیلئے ایسا کام کر دیا کہ...

جوڑے نے شادی کو یادگار بنانے کیلئے ایسا کام کر دیا کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

0



نئی دہلی (ویب ڈیسک)شادی کو یادگار بنانے کیلئے جوڑے مختلف قسم کی پلاننگ کرتے ہیں لیکن بھارت کے ایک جوڑے نے تو امتحانی پرچے کی طرز پر شادی کے کارڈ بنوا کر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے ایک جوڑے نے اپنی شادی کے دعوت نامے سے کئی لوگوں کو حیران کردیا۔ انہوں نے روایتی کارڈ کے بجائے شادی کا کارڈ امتحانی سوالیہ پیپر کے طور پر چھپوایا۔

مغربی گوداوری ضلع کے پینومنتر منڈل کے مارٹیرو گاؤں کی خاتون اسکول ٹیچر نے خود اپنی شادی کا کارڈ ڈیزائن کیا۔

امتحانی پرچے سے متشابہہ اس دعوت نامے کو ”نارکیڈملی کی شادی کا دعوت نامہ“ کا عنوان دیا گیا اور اسے ایک ٹیسٹ کی طرح ڈیزائن کیا گیا تھا۔ تقریب میں مہمانوں کو مدعو کرنے کے لیے جوڑے کی جانب سے شادی کارڈ میں صحیح غلط، ایم سی کیوز پر مبنی سوالات درج کیے گئے تھے۔

مذکورہ بھارتی جوڑے ویڈنگ کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version