ہوم World جی پی ایس کی ہدایات پر عمل کار سوار خاتون کو مہنگا...

جی پی ایس کی ہدایات پر عمل کار سوار خاتون کو مہنگا پڑ گیا

0



(ویب ڈیسک) تھائی لینڈ کی ایک کار سوار خاتون اس وقت بہت بڑی مصیبت میں گرفتار ہو گئیں،جب انہوں نے جی پی ایس کی ہدایات پر چلتے چلتے اپنی کار پیدل چلنے والوں کے ایک پتلے اور ہوا میں معلق پُل پر چڑھا دی۔

یہ واقعہ اتوار کو تھائی لینڈ کے صوبے پھرائے میں ایک گاؤں ویانگ تھونگ میں دریائے یوم پر بنے پیڈسٹرین برج پر پیش آیا،نامعلوم خاتون ڈرائیور گاڑی کے نیویگیشن سسٹم کی طرف سے فراہم کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اس پل پر پہنچ کر پھنس گئی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے ساڑھے پانچ بجے کے وقت ایک مقامی شہری جب پل عبور کرنے آیا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ ہوا میں معلق پل پر سفید ہونڈا سٹی پھنسی ہوئی ہے۔

 یہ پل 120 میٹر لمبا ہے، اور یہ صرف اتنا چوڑا ہے کہ پیدل لوگ جا سکیں یا پھر موٹر سائیکل گزر سکے،لیکن اس کے باوجود، اس سے قبل کہ خاتون کو اپنی غلطی کا احساس ہو، انہوں نے پل پر گاڑی چڑھا دی اور اسے تقریباً 15 میٹر تک لے گئیں۔

پل پر پھنسنے کے بعد خاتون نے مدد کے لیے چیخ و پکار کیا تو وہاں کھڑے شہری نے ریسکیو کو مطلع کر دیا،جس پر اہلکاروں نے پہنچ کر دو ٹریکٹروں کی مدد سے کار کو بہ حفاظت واپس کھینچ لیا۔

بعد ازاں تھائی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون نے انکشاف کیا کہ وہ ایک دوست سے ملنے کے لیے اپنے آبائی شہر نونگ موانگ کھائی سے سنگ مین تک  جی پی ایس کی ہدایات پر عمل کر رہی تھیں، کیوں کہ وہ راستے سے ناواقف تھی۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی کورین ڈرامے دیکھنے پر شمالی کوریا میں نوجوانوں کو 12 سال قید کی سزا

خاتون نے کہا  کہ میں نے جی پی ایس پر توجہ مرکوز رکھی اور ارد گرد نہیں دیکھا، میں نے سوچا کہ پل مضبوط ہے اور ممکنہ طور پر دوسرے بھی اسے استعمال کرتے ہوں گے،لیکن جب میں پھنس گئی تو خوف زدہ ہو گئی، میں دریائے یوم کے درمیان میں تھی اور مجھے ڈر لگا تھا کہ کہیں گاڑی نیچے دریا میں نہ گر جائے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں ایسے واقعات پیش آتے رہے ہیں جن میں جی پی ایس نے ڈرائیورز کو اس قسم کی گمراہ کن”رہنمائی” فراہم کر کے سخت مشکل میں ڈال دیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version