ہوم World حج مشن مکملسعودی حکومت نے عمرہ زائرین کیلئے بڑا اعلان کر دیا

حج مشن مکملسعودی حکومت نے عمرہ زائرین کیلئے بڑا اعلان کر دیا

0



(ویب ڈیسک)سعودی وزارت حج وعمرہ نے بعد از حج سیزن کیلئے عمرہ ویزے جاری کرنا شروع کر دیئے۔

سعودی میڈیا رپورٹس کےمطابق عمرہ ویزوں کا اجراء بدھ کو مناسکِ حج کے اختتام کے بعد کیا گیا،سعودی وزارت حج وعمرہ نےعازمینِ حج کی آسانی کیلئے 23 مئی سے ایک ماہ کیلئے نسک ایپ کے ذریعےعمرہ پرمٹ جاری کرنا بند کردیئے تھے۔اس عرصے کےدوران تمام قسم کے وزٹ ویزا ہولڈرز کے مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

سعودی وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ عمرہ ویزے کے اجراء کی بحالی سے عمرہ زائرین کی آمد کو ہموار کیا جائے گا۔وزارت زیادہ سے زیادہ زائرین کو ایڈجسٹ کرنے اور ان کی ضروریات اور امنگوں کو پورا کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری سکولوں میں زیرِ تعلیم بچوں کیلئے بڑی خوشخبری





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version