ہوم World حزب اللہ نے لبنان میں اسرائیلی فوجیوں پربم حملے کی ذمہ داری...

حزب اللہ نے لبنان میں اسرائیلی فوجیوں پربم حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

0



بیروت (ڈیلی پاکستان آن لائن)حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی فوجیوں کے خلاف بارودی سرنگ دھماکہ کیا جب وہ سرحد عبور کر کے لبنانی علاقے میں داخل ہوئے، یہ غزہ میں جنگ کے تناظر میں دونوں فریقوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے آغاز کے بعد سے اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

اس سے قبل آج اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ لبنان کی سرحد کے قریب شمالی علاقے میں گزشتہ رات نامعلوم بم دھماکے کے نتیجے میں 4 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

عرب نیوز ایجنسی نے فوج نے ایک بیان میں کہا کہ زخمی فوجیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ لبنانی میڈیا نے کہا ہے اسرائیلی بمباری جنوبی لبنان کے قصبوں ضہیرہ اور ناقورہ کے مضافات کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی اسرائیل میں سائرن بجائے گئے۔سات اکتوبر کو غزہ کی پٹی میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی فوج اور حزب اللہ گروپ کے درمیان تقریباً روزانہ کی بنیاد پر سرحد پار گولہ باری کا تبادلہ ہوتا رہا ہے۔

کل اتوار کو اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ لڑاکا طیاروں نے مشرقی لبنان میں نبی شیت کے علاقے میں حزب اللہ گروپ کے لیے ہتھیاروں کی تیاری کے ایک اہم مقام پر بمباری کی جس کے نتیجے میں اس کا ایک جنگجو ہلاک ہوگیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version