ہوم World حزب اللہ کا جوابی ڈرون حملہ: 4 اسرائیلی فوجی ہلاک 60 زخمی

حزب اللہ کا جوابی ڈرون حملہ: 4 اسرائیلی فوجی ہلاک 60 زخمی

0



(24 نیوز)لبنانی مزاحمتی گروپ حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی اڈے پر  بڑا ڈرون حملہ کرکے اس کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو ناکام بنا دیا، حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

لبنانی مزاحمتی گروپ حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی اڈے پر گزشتہ روز ڈرون حملہ کیا ہے یہ حملہ گزشتہ روز اسرائیل کی جانب سے کی جانے والے بمباری کے بعد کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق  اتوار کے روز حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل میں ایک فوجی بیس کے  ٹھکانے پر میزائل اور ڈورن حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں کم از کم چار اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 60 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 8 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے  مطابق جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے شدید جھڑپ میں 25 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے

اسرائیلی میڈیا  کے مطابق لبنان سے آنے والے ڈرون نے اسرائیل کی گولان بریگیڈ کی ٹریننگ بیس کو نشانہ بنایا گیا ، ڈرون حملے کے وقت اسرائیلی فوجی میس میں کھانا کھار ہے تھے،اسرائیلی فوج نے اہلکاروں کے مارے جانے کی تصدیق کر دی۔

اس کے علاوہ  عراقی مزاحمت کاروں کی جانب سے بھی اسرائیل پر ڈرون حملے کیےگئے،حملے کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : بارش ہو گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

 اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیلی فوج پر سب سے بڑا حملہ ہے، ادھر لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں 15 شہری جاں بحق ہوگئے،اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ امن فورس کے 5 اہلکار بھی زخمی ہوئے

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اقوام متحدہ امن فورس پر حزب اللہ کو انسانی ڈھال دینےکا بھونڈا الزام لگایا ہے اور کہا ہےکہ وہ جنوبی لبنان سے نکل جائے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version