ہوم World حماس کا قاہرہ مذاکرات میں وفد نہ بھیجنے کا فیصلہ

حماس کا قاہرہ مذاکرات میں وفد نہ بھیجنے کا فیصلہ

0



 غزہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی کیلئے ہونے والے قاہرہ مذاکرات میں حماس نے اپنا وفد نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مذاکرات میں وفد کی شرکت کو 2 جولائی کو طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد سے مشروط کر دیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قاہرہ مذاکرات میں شرکت سے پہلے اسرائیل پر زور دیا جائے کہ وہ 2 جولائی کے معاہدے پر عملدرآمد کرے۔
 ترجمان نے کہا کہ قاہرہ مذاکرات کے میزبان پہلے ہمیں 2 جولائی کے مذاکرات میں طے پانے والے نکات پر عملدرآمد کا ثبوت دیں۔حماس کا کہنا ہے قاہرہ مذاکرات سے دراصل اسرائیل کو فلسطین میں قتل عام کا بہانہ مل رہا ہے، قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات میں ایک بار پھر ابتدا سے بات شروع ہو گی جس کا نقصان فلسطین کو ہو گا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version