ہوم World خاتون صحافی کو بار بار ٹوائلٹ جانے پر پرواز سے اتار دیا...

خاتون صحافی کو بار بار ٹوائلٹ جانے پر پرواز سے اتار دیا گیا

0



خاتون صحافی کو بار بار ٹوائلٹ جانے پر پرواز سے اتار دیا گیا

میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو میں ایک کینیڈین خاتون صحافی کو بار بار ٹوائلٹ جانے پر پرواز سے اتار دیا گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق جوایناشیو نامی یہ خاتون ویسٹ جیٹ کی پرواز میں سوار تھی، جس نے اپنے ساتھ ہونے والے اس ناروا سلوک کے متعلق اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا ہے۔
36سالہ جواینا شیو جہاز میں سوار ہوئی تو پیٹ کی خرابی کے سبب اسے بار بار ٹوائلٹ جانا پڑ رہا تھا، جس پر عملے نے پرواز کی روانگی سےقبل ہی اسےجہاز سے اتار دیا۔جواینا نے اپنی ایکس پوسٹ میں بتایا ہے کہ ایئرلائنز کی طرف سے اسے واپس ہوٹل جانے کے لیے ٹیکسی کاکرایہ بھی نہیں دیاگیا، یہ تک نہیں بتایا گیا ہے کہ اسے آئندہ کس پرواز کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔
جواینا کی اس پوسٹ میں جہاں کئی انٹرنیٹ صارفین اس کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں اور ویسٹ جیٹ ایئرلائنز کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، وہیں کچھ لوگ ایئرلائنز کے اس اقدام کو درست قرار دے رہے ہیں۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسا مسافر، جس کی طبیعت پہلے ہی ناساز ہو، اسے پرواز میں ساتھ لیجانا خطرناک ہو سکتا ہے چنانچہ پرواز کے عملے نے درست فیصلہ کیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version