ہوم World خبروں میں رہنےکا شوق بھارتی طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں...

خبروں میں رہنےکا شوق بھارتی طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں دینے والا گرفتار

0



(24 نیوز)بھارتی  طیاروں کو بم سے اڑانے  کی دھمکیاں دینے والا ایک شخص بھارتی پولیس کے جال میں پھنس گیا۔گزشتہ کئی ہفتوں سے بھارتی مسافر طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں جس کی وجہ سے ائیرپورٹ پولیس ہائی الرٹ تھی۔

دہلی کے ایک 25 سالہ بے روزگار شخص کو پروازوں کو بم سے تباہ کرنے کی جعلی دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ مذکورہ شخص نے پولیس کو کئی ہفتوں سے تگنی کا ناچ نچایا ہوا تھا اور دھمکی آمیز پیغامات سے مسافر بھی خوف میں مبتلا تھے۔

ان دھمکیوں کے آغاز کے بعد سے یہ صرف دوسری گرفتاری ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق اس شخص نے ٹی وی پر اسی طرح کے واقعات دیکھنے کے بعد توجہ حاصل کرنے کے لیے دھمکیاں دینے کا اعتراف کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتار شخص خبروں میں رہنا چاہتا تھا جس کی وجہ سے اس نے دھمکی دینے کا فیصلہ کیا۔

بھارتی پولیس نے جب تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ دھمکی آمیز پیغامات مغربی دہلی کے اتم نگر کے رہنے والے شبھم اپادھیائے کی جانب سے آئے تھے۔ شبھم اپادھیائے کو گرفتار کرنے کے بعد جب پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے ٹی وی پر اسی طرح کے واقعات دیکھنے کے بعد توجہ حاصل کرنے کے لیے دھمکیاں دینے کا اعتراف کیا۔

پولیس کے مطابق 25 سالہ اپادھیائے بے روزگار ہے اور اس نے 12ویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version